آج تحقیقاتی کمیشن کے سربراہ کے نام کا اعلان کردوں گا، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ قرضوں سے متعلق تحقیقاتی کمیشن کے سربراہ کا اعلان آج کردوں گا۔

بنی گالہ میں وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پارٹی ترجمانوں کا اجلاس ہوا جس میں شرکا کو قرضوں سے متعلق تحقیقاتی کمیشن کے قیام کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں حکومت کی پارلیمنٹ کے اندر اور اپوزیشن کے احتجاج سے نمٹنے کی پالیسی پر تفصیلی بات کی گئی۔

ذرائع کے مطابق حکومت پارلیمنٹ کے اندر اپوزیشن کو ایک بار پھر مذاکرات کی دعوت دے گی اور بجٹ کے حوالے سے پارلیمنٹ کے اندر اپوزیشن کے ساتھ ملکر کارروائی چلانے کے حوالے سے بھی بات کی جائے گی۔
اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ تحقیقاتی کمیشن کے سربراہ کے نام کا اعلان آج کردوں گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں