غیررجسٹرڈدکانداروں کی شامت، ودہولڈنگ ٹیکس کی شرح 7.5 فیصد سے بڑھاکرکتنے فیصد کردی گئی؟

کراچی : رجسٹرڈ صنعتی یونٹوں کی جانب سے غیررجسٹرڈ دکانداروں کو سامان کی فروخت کے وقت منہا کئے جانے والے ودہولڈنگ ٹیکس کی شرح 7.5 فیصد سے بڑھاکر 15 فیصد کرنے کافیصلہ ۔اس ضمن میں ایف بی آر نے انکم ٹیکس رجسٹریشن آرڈیننس 2001 کی ڈویژن IIIکی شق اے میں ترمیم متعارف کروادی ہے ۔ اس ترمیم سے قبل صنعتی یونٹوں سے مال کی خریداری کرنے والے انکم ٹیکس فائلرز سے 4.5 اور نان فائلرز سے 7.5 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس منہا کرنے کا قانون تھا۔ حالیہ بجٹ میں چونکہ نان فائلر کا نظریہ مکمل طور پر ختم کردیا گیا ہے ،اس لئے ان کیلئے 7.5 فیصد ٹیکس کا نظام ختم کرکے اس کی جگہ ٹیکس کی شرح 15 فیصد لاگو کرنے کی تجویز دی گئی ہے ، اس اقدام کا مقصد صنعتی یونٹوں سے لے کر صارفین تک اشیائے ضرورت پہنچانے کے عمل میں شریک سب کو رجسٹرڈ کرانا ہے تاکہ ملک میں اشیا کی فروخت کا نظام مکمل دستاویزی ہوسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں