موٹر سائیکل سواروں کو سستا پٹرول فراہم کرنے کیلئے تجاویز پر غور

اسلام آباد : ملک میں موٹر سائیکل سواروں کو سستا پٹرول فراہم کرنے کیلئے مختلف تجاویز پر غور کیا جانے لگا ۔ اس حوالے سے وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ موٹر سائیکل سواروں کو مخصوص مقدار میں سستا پٹرول فراہم کرنے کیلئے کچھ پمپس مختص کرنے کی تجویز ہے جب کہ پٹرول پر سبسڈی ختم کر کے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم بڑھا سکتے ہیں لیکن سابق حکومت کی پٹرول پر دی گئی سبسڈی جاری نہیں رکھ سکتے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سبسڈی زیادہ تر امیر افراد کو دی جا تی ہے حالانکہ امیر افراد کو پٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی کی ضرورت نہیں ، میں گاڑی میں پٹرول ڈلواتا ہوں تو 1600 کی سبسڈی حکومت دیتی ہے اور حکومت یہ بوجھ برداشت نہیں کر سکتی تاہم ضرورت مند افراد کو سبسڈی دینے کیلئے متعدد تجاویز زیر غور ہیں ، موٹر سائیکل سواروں کو مخصوص مقدار میں سستا پٹرول فراہم کرنے کیلئے متعدد تجاویز پر بھی غور کیا جا رہا ہے اور ان کیلئے کچھ پمپس مختص کرنے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں