پاکستان میں کورونا وائرس اومی کرون کے نئے ویرینٹ کی تصدیق

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس اومی کرون کے نئے ویرینٹ کی تصدیق ،قومی ادارہ صحت این آئی ایچ نے پاکستان میں جینوم کی ترتیب کے ذریعے اومی کرون کے نئے سب ویرینٹ (ذیلی قسم) BA.2.12.1 کے پہلے کیس کی تصدیق کی ہے۔ اس نئی قسم کے ویرینٹ کی وجہ سے مختلف ممالک میں کیسز کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ قومی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ بہترین احتیاطی تدابیر (ہجوم والی جگہوں پر ماسک پہننے کے علاوہ) کورونا وائرس ویکسینیشن ہے۔
قومی ادارہ صحت کی طرف سے تمام اہل آبادی سے التماس کی جاتی ہے کہ اپنی ابتدائی ویکسین مکمل کروائیں اور ویکسینیشن مکمل ہونے کے 6 مہینے کے بعد بوسٹر ڈوز لگوائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں