بیگ میں سماجانے والا ننھاڈرون

کیلفورنیا: نت نئے ڈیزائن کے نئے انقلابی ڈرون روزانہ ہی سامنے آرہے ہیں اور اب بیگ پیک میں سماجانے والا ایسا ڈرون سامنے آیا ہے جو 15 کلوگرام (33 پاؤنڈ) وزن اٹھا کر ایک گھنٹے ہموار انداز میں پرواز کرسکتا ہے۔

اس سے قبل اتنا وزن اٹھانے والے سارے ڈرون بہت بڑے اور بھاری بھرکم تھے لیکن اب خاص کاربن ڈھانچے پر مشتمل ایک ڈرون تیار کیا گیا ہے .

کیلیفورنیا کی ریئل ٹائم روبوٹکس کمپنی نے اسے تیار کیا ہے۔ اس کا کاربن فائبر ڈھانچہ جدید انداز میں بنایا گیا ہے۔ اس کے پروپیلر بازو ایک خاص انداز سے فولڈ ہوکرسکڑ جاتے ہیں اور کم جگہ کی بنا پر ایک بیگ میں سماسکتے ہیں۔ اب تک اس طرح کے جتنے ڈرون بنائے گئے ہیں ان کے مقابلے میں نئے ڈرون کی وزن اٹھانے کی صلاحیت ڈھائی گنا زائد ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں