یوگا کیجیے اور فریش رہیے

یوگا ایک ایسی ورزش ہے جو کم سے کم وقت میں بغیر کسی مشین کے ہر عمر کے افراد کی جسمانی نشوونما کے لئے مفید ہے۔
اس مخصوص طرز کی ورزش کے انداز نشست (آسن) کہلاتے ہیں۔یوگا کی مشقیں کئی ادویات سے نجات دلا کر حقیقی سکون بھی بخشتی ہیں۔
ورزش کے آغاز میں ذہن کو آماد ہ کیجیے کہ وہ منفی سوچوں اور لمبے چوڑے بکھیڑوں سے خود کو دور کر لے۔فرش یا گھاس پر دراز ہو جائیے اور چند گہری سانس لیجیے۔اس موقع پر آپ کی ریڑھ کی ہڈی کی پوزیشن بالکل سیدھی یعنی چت ہونی چاہیے۔
آنکھیں بند کر لیجیے۔ بہتر ہے کہ اطراف میں تیز دھوپ نہ ہو یا تیز لائٹ وغیرہ نہ جل رہی ہو۔گہرے سانس لیجیے اور دونوں نتھنوں کو پھلا کر ان کا موٴثر استعمال کیجیے۔لمبی سانس لینے اور ہوا خارج کرنے کی رفتار میں کمی و بیشی ہوتی رہنی چاہیے۔یہ مشق Relaxation Pose کہلاتی ہے۔پھیپھڑوں میں ہوا کا بھرنا،سینہ کے پھیلاؤ اور سکڑنے کے عمل سے سانس کی بے ربطگی دور ہوتی ہے۔

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں