us dollar

ڈالر نےآج تمام ریکارڈ توڑدیئے

کراچی:پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں اضافے کا رجحان تسلسل سے جاری ہے جمعرات کو کاروبار کے ابتدائی چند گھنٹوں میں ہی ایک ڈالر کی قیمت 191 روپے تک چلی گئی ہے. گزشتہ روز ایک ڈالر کی قیمت 190.
02 پر بند ہوئی تھی جو ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح تھی جمعرات کے روز کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قیمت 191 تک چلی گئی جس میں بعد ازاں دس پیسے کی کمی دیکھی گئی تاہم کچھ ہی دیر اس میں اضافہ شروع ہوگیا. کرنسی ڈیلرز کے مطابق اس وقت ڈالر کا ریٹ 191روپے5پیسے ہے جو اس کی بلند ترین سطح ہے انہوں نے کہا کہ ملک کے بیرونی ادائیگیوں کے شعبے میں عدم توازن کی وجہ سے ڈالر کی قیمت چڑھ رہی ہے جب کہ بیرونی ملک سے ڈالر کی آمد بہت کم ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں