ٹوئٹر خریدتے ہی ایلون مسک نے ڈونلڈ ٹرمپ کو بڑی خوشخبری سنادی

نیویارک:دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ’ٹوئٹر‘ کی خریداری کا معاہدہ کر چکے ہیں اور اب انہوں نے ٹوئٹر کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد سابق امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کا ٹوئٹر اکاﺅنٹ بحال کرنے کا اعلان بھی کر دیا ہے۔ ایکسپریس ٹربیون کے مطابق فنانشل ٹائمز کے زیراہتمام ایک کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے ایلون مسک نے کہا ہے کہ ”ہم ٹوئٹر پر آزادی اظہار رائے کو یقینی بنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ”ڈونلڈٹرمپ پر ٹوئٹر کی انتظامیہ کی طرف سے پابندی عائد کے جانے پر ان کی آواز خاموشی نہیں ہوئی بلکہ اس میں شدت آئی ہے اور بائیں بازو کے لوگ زیادہ شدت سے ان کے حامی ہوئے ہیں۔ ڈونلڈٹرمپ پر یہ پابندی اخلاقی اعتبار سے غلط اور احمقانہ تھی۔ “

واضح رہے کہ گزشتہ سال 6جنوری کو امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں ہونے والے خون ریز ہنگاموں کے بعد ڈونلڈٹرمپ کا ٹوئٹر اکاﺅنٹ مستقل طور پر بند کر دیا گیا تھا کیونکہ ان پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ انہوں نے ٹوئٹر اکاﺅنٹ کے ذریعے اپنے حامیوں کو ان پرتشدد مظاہروں پر اکسایا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں