صحت بخش لیچی

رسیلی اور ذائقہ دار لیچی گرمیوں کے موسم کی خاص سوغاتوں میں سے ہے۔غذائیت اور مٹھاس سے بھرپور ہونے کے علاوہ اس کا استعمال گرمیوں کے موسم میں جسم کو ٹھنڈک اور راحت پہنچاتا ہے۔نازک سے اس پھل میں چکنائی اور کولیسٹرول نہ ہونے کے برابر ہے البتہ اس میں ڈائٹری فائبرز،وٹامنز اور اینٹی آکسیڈنٹس کی کافی مقدار پائی جاتی ہے۔
دیگر ترش پھلوں کی طرح لیچی بھی وٹامن C کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے جس کے سبب یہ مختلف اقسام کے انفیکشنز سے مقابلہ کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوتی ہے۔ لیچی وٹامن B-Complex جیسے Niacin,Thiamine اور Folate کے حصول کا بہترین ذریعہ بھی ہے۔

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں