lisa ann

فحش فلموں کی سابق اداکارہ نے مردوں کیلئے ان فلموں کے سنگین نقصانات بتادیے

نیویارک: فحش فلموں کی سابق اداکارہ لیزا این نے مردوں کے لیے ان فلموں کے سنگین نقصانات کا بتاتے ہوئے انہیں ایک نصیحت بھی کر دی ہے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق لیزا این نے کہا ہے کہ کم عمری سے ہی جو مرد فحش فلمیں دیکھنی شروع کر دیتے ہیں اور لمبے عرصے تک اس لت میں مبتلا رہتے ہیں، ان کی ذہنی، جسمانی اور جنسی صحت شدید متاثر ہوتی ہیں۔ وہ حقیقی زندگی میں اپنی شریک حیات یا پارٹنر سے ویسی ہی توقعات وابستہ کر لیتے ہیں ، جو پوری نہیں ہوتیں اور ان کی کا ازدواجی تعلق خطرے میں پڑ جاتا ہے۔

لیزا این نے مردوں کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ حقیقی زندگی میں خواتین اور فحش فلموں میں نظر آنے والی خواتین میں بہت فرق ہوتا ہے۔ جو لوگ صحت کے مسائل سے دوچار ہیں یا ان کا شریک حیات کے ساتھ تعلق ناگفتہ بہ چل رہا ہے، انہیں فحش فلمیں دیکھنی ترک کر دینی چاہئیں۔ میں ان مردوں کو بھی یہی مشورہ دوں گی جو اپنے لیے شریک حیات کی تلاش میں ہیں۔ اگر وہ اس تلاش میں معیار فحش فلموں کی اداکاراﺅں کو ذہن میں رکھ کر متعین کریں گے تو انہیں اس تلاش میں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑے گا کیونکہ حقیقی زندگی میں ایسی خواتین نہیں ہوتی۔“

اپنا تبصرہ بھیجیں