شریف برادران ملاقات، نومبر میں اہم تعیناتی کے حوالے سے بھی بات چیت

لاہور : مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے ن لیگ کے رہنماؤں کو اہم شخصیات سے ملاقات کی تفصیلات سے آگاہ کر دیا جب کہ نومبر میں اہم تعیناتی کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق لندن میں ن لیگ کے قائد نوازشریف سے ن لیگ کے اہم رہنماؤں کی ملاقات کا احوال سامنے آ گیا۔ملاقات میں نوازشریف نے پارٹی رہنماؤں کو لندن میں چند روز قبل اہم شخصیات سے ملاقات سے متعلق تفصیلات بتائیں۔
جس کے بعد ملکی معاشی صورتحال پر وزیر خزانہ کی جانب سے بتایا گیا کہ ہمیں مشکل حالات سے نکلنے کے لیے 300 ارب روپے کی فوری ضرورت ہے اور اس سلسلے میں سعودی عرب سے 28 فیصد ڈیفر ادائیگیوں پر جلد معاہدہ ہو جائے گا جس کے تحت 2 ارب ڈالر جلد ملیں گے جب کہ آئی ایم ایف سے بھی معاملات آخری مراحل میں ہیں۔
ملاقات میں طے ہوا کہ معاشی معاملات میں بڑے اور اہم فیصلوں پر اسحاق ڈار کی مشاورت لازمی ہوگی جبکہ نومبر میں اہم تعیناتی کے حوالے سے بھی بات چیت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں