بجٹ منظوری حکومت کیلئے چیلنج بن گئی

اسلام آباد : قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی تقریر شروع ہوتے ہی اراکین نے شور شرابا شروع کر دیا۔ اپوزیشن اور حکومتی ارکان نے ایک دوسرے کے خلاف کھڑے ہوکر نعرہ بازی شروع کر دی۔ موبائل سے ویڈیو بنانے پر ڈپٹی سپیکر نے احسن اقبال اور خواتین ارکان کو ڈانٹ پلا دی، اجلاس ملتوی کرنا پڑ گیا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی بجٹ کی منظوری حکومت کیلئے بڑا چیلنج بنتی جا رہی ہے۔ آج بھی قومی اسمبلی کا اجلاس ہنگامہ آرائی کی نظر ہو رہا ہے۔

ڈپٹی سپیکر قاسم سوری نے کہا کہ ہم نے اجلاس کو پرامن طریقے سے چلانا ہے۔ شہباز شریف کو خاموشی کیساتھ تقریر کا پورا موقع دیں، کوئی اپنی نشست پرکھڑا نہ ہو۔

ڈپٹی سپیکر نے احسن اقبال کو موبائل استعمال کرنے پر ڈانٹ پلاتے ہوئے کہا کہ آپ تو وفاقی وزیر رہ چکے ہیں، آپ بھی موبائل استعمال کر رہے ہیں، آپ نے آئندہ موبائل استعمال نہیں کرنا، میں سپیکر ہوں اور ایوان سے ووٹ لے کر یہاں بیٹھا ہوں۔

قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے اپنے خطاب میں کہا کہ مشرف کے دور میں بیس، بیس گھنٹے بجلی نہیں آتی تھی۔ نواز شریف حکومت نے گیارہ ہزار میگاواٹ بجلی بنائی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں