افغان: شہرہرات میں مرد وخواتین کے ہوٹل میں ایک ساتھ کھانا کھانے پرپابندی

کابل: طالبان حکام کے حوالے سے بتایا کہ ہرات کے ہوٹلوں میں مرد اور خواتین کے ایک ساتھ کھانا کھانے پرپابندی عائد کردی گئی ہے۔

طالبان حکام کے مطابق ایسے جوڑے جن کی شادی نہیں ہوئی وہ ایک ساتھ ہوٹل میں کھانا نہیں کھا سکیں گے۔ ریسٹورنٹ حکام نے طالبان کی جانب سے نئے احکامات ملنے کی تصدیق کردی ہے۔ہرات میں پارکوں میں بھی خواتین اورمردوں کے ایک ہی وقت میں جانے پربھی پابندی ہے۔خواتین کے لئے پارکوں میں جانے کے لئے جمعرات، جمعہ اورہفتے کے دن مختص کئے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں