میری دعا ہے کہ کوہلی کی بری فارم جلد ختم ہو، محمد رضوان

کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلےباز محمد رضوان نے سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’میں دعا ہی کرسکتا ہوں انکی بری فارم جلد ختم ہو‘۔

ایک انٹرویو میں وکٹ کیپر بلےباز محمد رضوان نے اپنے برے وقت کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ برا وقت سب پر آتا ہے مگر چیزیں ٹھیک ہوجاتی ہیں، مجھے یقین ہے کوہلی چیمپئین پلئیر ہیں، وہ جلد اپنی فارم بحال کرلیں گے۔

سابق بھارتی کپتان کوہلی ان دنوں مسلسل خراب فارم میں ہیں جبکہ 15 سالوں پر محیط کیرئیر میں وہ پہلی بار انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے ایک ہی سیزن میں 3 گولڈن ڈکس پر آؤٹ ہوئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں