متحدہ عرب امارات کے صدر کے انتقال پر پاکستان میں 3 روزہ سوگ کا اعلان

اسلام آباد : متحدہ عرب امارات کے صدر کے انتقال پر پاکستان میں 3 روزہ سوگ کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زید النہیان کے انتقال پر ملک بھر میں سوگ کا اعلان کیا ہے۔ شیخ خلیفہ بن زید النہیان کے انتقال پر 13 سے 15 مئی تک ملک میں 3 دن کیلئے قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔
اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زید النہیان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔انہوں نے سماجی رابطے کی وئب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہاکہ متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زید النہیان کے انتقال کا سن کر گہرا رنج ہوا۔پاکستان ایک عظیم دوست اور متحدہ عرب امارات ایک وژنری رہنما سے محروم ہو گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں