معروف اداکارہ عروہ حسین کا سینئر اداکار اعجاز اسلم کی سنی سنائی باتوں پر اظہار

لاہور : معروف اداکارہ عروہ حسین نے سینئر اداکار اعجاز اسلم کی جانب سے اپنے حوالے سے سنی سنائی باتوں کو ٹی وی سکرین پر کرنے پر اظہار افسوس کیا ہے۔اعجاز اسلم نے کچھ دن قبل دی کپل شو میں کہا تھا کہ انہوں نے سن رکھا ہے کہ عروہ حسین کا شوٹنگ کے دوران ساتھی اداکاروں اور ہدایت کاروں سے رویہ ٹھیک نہیں ہوتا۔
انہوں نے خود ایسی کوئی بات نہیں دیکھی اور نہ ہی انہوں نے عروہ حسین کے ساتھ کبھی کام کیا ہے مگر انہوں نے ان سے متعلق کچھ غلط باتیں سن رکھی ہیں۔اعجاز اسلم کے مطابق انہوں نے سن رکھا ہے کہ عروہ حسین نے ایک بار ایک ہدایت کار کو بھی جھاڑ پلادی تھیں۔ساتھ ہی انہوں نے کہا تھا کہ اگر عروہ حسین سے متعلق مذکورہ باتیں درست ہیں تو انہیں اخلاقیات سیکھنے کی ضرورت ہے، تاہم وہ یقینی طور پر نہیں کہہ سکتے کہ مذکورہ باتیں سچی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں