ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف کی حال ہی میں سلمان خان کے ساتھ فلم ریلیز ہوئی ہے جس کی دھوم مچی ہوئی ہے تاہم اداکارہ نے انسٹا گرام پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس نے مداحوں کو تذبذب کا شکار کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق کترینہ کیف نے اس تصویر کے ساتھ کیپشن ہندی اور انگریزی میں دیاہے ، اداکارہ کا کہناتھا کہ ” میں اور میرا بھائی “ جبکہ اس کے ساتھ انہوں نے پھولوں کی ایموجی بھی بنائی ۔ کترینہ کیف کی جانب سے یہ پوسٹ انسٹا گرام پر شیئر کی گئی ہے جس پر کمنٹس اور لائکس کا سمندر امڈ آیاہے ۔
کترینہ کیف کی اس پوسٹ پرمعروف ڈائریکٹر فرح خان نے بھی کمنٹ کیا اور لکھا کہ یہ ” یہ کون پیارا سا بھائی ہے ۔“ اس کے علاوہ اداکارہ دپیکا پڈکون نے بھی لکھا کہ ”ایک تصویر میں بہت زیادہ خوبصورتی “۔