ڈالرکی ایک اوراونچی چھلانگ

کراچی: ڈالر کی اونچی اڑان کا تسلسل برقرار ہے، منگل کو ایک بار پھر ڈالر کی قیمت 197 روپے ہونے کے بعد ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز آج ڈالر کی انٹر بینک قیمت میں مزید 2 روپے 81 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر کی قیمت 196.99 روپے ہوگئی۔

اسی طرح اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 1 روپیہ 50 پیسے کا اضافہ ہوا اور قیمت 198 کی نئی بلند ترین سطح پر آگئی۔
ایک روز قبل پیر کو انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں ایک روپیہ 66 پیسے کا اضافہ ہوا تھا جبکہ کاروبار کی بندش پر ایک ڈالر 194 روپے 18 پیسے پر بند ہوا تھا۔

ماہرین کا کہنا تھا کہ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر بھی 22 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئے ہیں، زرمبادلہ کے ذخائر میں تسلسل سے کمی درآمدی بل میں ریکارڈ اضافے جیسے عوامل کے باعث ڈالر کے طلب اور رسد کا توازن بگڑا۔ جو ڈالر کی قدر میں اضافے کا باعث بنا۔

واضح رہے کہ ملکی میں سیاسی بحران کے باعث ڈالر کی قیمت میں تیزی سے اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں