مارگلہ کے جنگلات میں آگ لگانے کے پیچھے ٹک ٹاکر نکلے

اسلام آباد :مارگلہ کے جنگلات میں آگ لگانے کے پیچھے ٹک ٹاکرز نکلے۔جنگلات میں آگ لگانے والے 2 نوجوانوں کی ویڈیو سامنے آئی ہے۔ویڈیو میں ٹک ٹاکرز کو لائیٹر سے آگ لگاتے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ ایک اور ویڈیو میں معروف خاتون ٹک ٹاکر بھی مارگلہ پہاڑیوں پر آگ کے دوران ٹک ٹاک بناتی نظر آ رہی ہیں۔ م

ارگلہ ہلز میں اتوار کی شام آگ بھڑک اٹھی تھی جو کئی گھنٹوں تک لگی رہی تھی۔جنگ اخبار کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد وائلڈ لائف کے مطابق آگ لگانے والے ٹک ٹاکرز کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔وائلڈ لائف کے مطابق آسٹریلیا میں جنگلات کو آگ لگانے کی سزا عمر قید ہے۔پاکستان میں بھی سخت قانون لانے کی ہدایت کی گئی۔

جب کہ سوشل میڈیا پر ویڈیوز سامنے آنے کے بعد صارفین کی جانب سے سخت ردِعمل کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے اور متعلقہ حکام سے مذکورہ ٹک ٹاکرز کے خلاف کارروائی کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

صارفین نے ٹک ٹاکرز کو سزا دینے کا بھی مطالبہ کیا تاکہ آئندہ اس طرح کے واقعات دوبارہ نہ ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں