کاؤنٹی کرکٹ میں نیا ریکارڈ شان مسعود کا منتظر

لندن : شان مسعود کو انگلش کائونٹی چیمپئن شپ میں نئے ریکارڈ کے قریب ہیں۔ انہیں مئی کے اختتام تک ایک ہزار رنز مکمل کرنے کیلئے صرف 174 رنز درکار ہیں اور ان کا ایک میچ باقی ہے۔ یہ سنگ میل انہوں نے عبور کرلیا تو 34 سال بعد یہ کارنامہ انجام دینے والے پہلے بیٹر ہوں گے۔ اوپننگ بیٹر رواں کاونٹی سیزن میں اس سے پہلے دو ڈبل سنچریاں اور 3 نصف سنچریاں بنا چکے ہیں اور وہ کاونٹی چیمپئن شپ میں 826 رنز بنا کر ٹاپ سکورر ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں