وزیراعلی کے پی کوانتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پرشوکازنوٹس جاری

اسلام آباد: قبائلی علاقوں میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پروزیراعلی کے پی محمود خان کو شوکاز نوٹس جاری کردیا گیا۔

الیکشن کمیشن نے قبائلی علاقوں میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پروزیراعلی کے پی محمود خان کوشوکاز نوٹس جاری کردیا۔ شوکازنوٹس پرنسپل سیکرٹری ٹوسی ایم کے نام جاری کیا گیا ہے۔

وزیراعلی نے قبائلی علاقوں میں نواجونوں کے لیے قرضہ اسکیم کا اجراء کیا تھا، جس پرالیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں تقریب کا انعقاد ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں