نیب میں ٹرانسفر پوسٹنگ پر پابندی عائد

اسلام آباد: نیب میں ٹرانسفر پوسٹنگ پر پابندی عائد کر دی گئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نیب میں بھی ٹرانسفر اور پوسٹنگ پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ چیئرمین نیب نے حال ہی میں کی گئی ٹرانسفر، پوسٹنگ پر عملدرآمد بھی روک دیا ہے۔ نیب نے تمام علاقائی بیوروز کو سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل کی ہدایت کی ہے۔خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے ہائی پروفائل کیسز میں تفتیشی افسران کے تبادلے روکنے کا حکم دیا تھا ، نیب اور ایف آئی اے کو تاحکم ثانی مقدمات واپس لینے سے روک دیا ، تفتیشی ریکارڈ سیل کرنے کے بھی احکامات جاری کردیے گئے ، عدالت عظمیٰ نے حکومتی شخصیات کے کیسز میں تفتیشی اداروں میں مداخلت پر از خود نوٹس کیس میں ڈی جی ایف آئی اے ، چیئرمین نیب ، سیکریٹری داخلہ کو نوٹسزجاری کرتے ہوئے سماعت جمعہ تک ملتوی کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں