جنگل کی آگ ، ٹک ٹاک سٹار ڈولی کی ضمانت کا فیصلہ

اسلام آباد : اسلام آباد کی مقامی عدالت نے ٹک ٹاک سٹار ڈولی کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو انہیں گرفتار کرنے سے روک دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق مارگلہ ہلز آتشزدگی کیس میں ٹک ٹاکر نوشین سعید عرف ڈولی کی 27 مئی تک عبوری ضمانت منظور کرلی گئی۔ایڈیشنل سیشن جج نے ملزمہ کو 1 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔مارگلہ ہلز میں آتشزدگی کے بعد تھانہ کوہسار پولیس نے ملزمہ کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں