آن لائن ٹیکس بکنگ، ڈرائیور کا رائیڈر کو انوکھا جواب

نئی دہلی : میں آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کے رائید بک کرنے والے صارف کو دیئے گئے جواب نے ایمانداری کی مثال قائم کردی ۔

رپورٹس کے مطابق کرشمہ مہروترا نامی ٹوئٹر صارف نے ٹٰیکسی ڈرائیور کے ساتھ اپنی چیٹ کے سکرین شاٹ شیئر کئے۔چیٹ کے مطابق انہوں نے ٹیکسی ڈرائیور سے پوچھا کہ وہ اسے لینے اس کی مطلوبہ جگہ پر کب تک آرہا ہے، جواب میں ڈرائیور نے کہا، آؤں گا 100 فیصد ایک پراٹھا کھا رہا ہوں، آدھا بچا ہے، میں نے سچ بتا یا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں