حکومت اپوزیشن کشیدگی میں وفاداریاں تبدیل کرنے والوں کا ہاتھ ہے، خواجہ آصف

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن کشیدگی میں زیادہ ہاتھ ان کا ہے جو وفاداریاں تبدیل کرتے ہیں۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف نے کہا کہ کچھ ایسے لوگ ہیں جو پارٹیاں تبدیل کرکے خراب ہورہے ہیں، ماحول کی کشیدگی میں زیادہ ہاتھ ان کا ہے جو وفاداریاں تبدیل کرتے ہیں، پنجابی میں کہتے ہیں رل تے گئے ہاں پر چس بڑی آئی اے، کچھ لوگ سیاسی جماعتیں بدل کررل تو گئے پر ان کو چس نہیں آئی، حکومت کی پہلی صف میں مسافر بیٹھے ہیں، دس سالہ تحقیقاتی کمیشن ان مسافروں کا حساب کرے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ کوئی حکومت ایسی نہیں آئی جو اتنی جلدی ساکھ کھو بیٹھی ہو، انہیں اور وقت دیا جائے تاکہ کل یہ نہ کہیں ہمیں وقت نہیں دیا، انہیں مکمل طور پر بے نقاب ہونے دیا جائے تاکہ پھر کنٹینر پر نہ چڑھ جائیں، جب کوئی باہر سے علاج کروائے تو تنقید کی جاتی ہے لیکن معیشت کے علاج کے لیے یہ باہر سے ڈاکٹرز لے آئے ہیں، وزیر خزانہ سے پوچھیں اقتدار سے فارغ ہوکر وقت کہاں گزارا؟ کرائے کے لوگوں سے عمران کا ایجنڈا مکمل نہیں ہوگا، کارکنان کو سامنے لائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں