کشمیر کو اٹوٹ انگ کہنے پر پاکستان کا بھارت کو جواب

اسلام آباد: بھارتی سفارت کار کی جانب سے کشمیر کو بھارت کا اٹوٹ انگ قرار دینے پر پاکستان نے بھارتی حکومت کو سخت جواب دیا ہے۔
نیوز کے مطابق بھارتی سفارت کار کی جانب سے جموں و کشمیر کو ہندوستان کا اٹوٹ انگ قرار دینے پر اقوام متحدہ میں تعینات پاکستانی قونصلر عمران خان نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر نہ کبھی بھارت کا حصہ رہا ہے اور نہ اب اس پر ہندوستان کا کوئی حق ہے، جموں و کشمیر اقوام متحدہ کی قرار داد کی روشنی میں ایک متنازع خطہ ہے جس کے مستقبل کے فیصلے کا اختیار اہل کشمیر کے پاس ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں