پاکستان چائنا آن لائن ٹیکنالوجی گیٹ وے کا قیام ، وانگ زی ہئی

بیجنگ : پاکستان چائنا جوائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (پی سی جے سی سی آئی)کے صدر وانگ زی ہئی نے کہا ہے کہ پاکستان چائنا نالج پورٹل کی کامیابی کے بعد پاکستان چائنا آن لائن ٹیکنالوجی گیٹ وے کا قیام جلد عمل میں لایا جائے گا۔ یہ بات انہوں نے پی سی جے سی سی آئی میں ایک تھنک ٹینک سیشن کے دوران کہی۔
چائنا اکنامک نیٹ کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ انسانی وسائل کی ترقی کے لیے تکنیکی ترقی پی سی جے سی سی آئی کا بنیادی مقصد ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان چائنا نالج پورٹل کی کامیاب لانچنگ کے بعد ہم ایک آن لائن منصوبے پاکستان چائنا ٹیکنالوجی گیٹ وے کے قیام کے خواہاں ہیں ، یہ منصوبہ چین کے تعاون سے شروع کیا جائے گا جس کا بنیادی مقصد چین سے اضافی ٹیکنالوجی کی منتقلی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں