پہلی مسلمان انڈین باکسنگ ورلڈ چیمپیئن، شارٹس پہننے پر اعتراض

انڈیا کی باکسر نکہت زرین نے ترکی میں منعقدہ خواتین کی ورلڈ باکسنگ چیمپیئن شپ جیت لی ہے جس کے بعد وہ انڈیا کی وہ پانچویں خاتون بن گئی ہیں جنھیں یہ اعزاز حاصل ہوا ہے۔ وہ انڈیا کے لیے ورلڈ چیمپیئن شپ جیتنے والی پہلی مسلمان باکسر بھی بن گئی ہیں۔
جن کے کھیل کے دوران شارٹس پہننے پر لوگوں نے اعتراض کیا.

انڈین باکسر نے تھائی لینڈ کی جٹپونگ جٹامس کو جمعرات کو چیمپیئن شپ کے فلائی ویٹ ڈویژن میں پانچ صفر سے شکست دی ہے۔
یہ سنہ 2018 میں انڈین باکسر میری کوم کی چیمپیئن شپ میں جیت کے بعد سے انڈیا کا پہلا گولڈ میڈل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں