اظہر علی کی کاؤنٹی کرکٹ میں پہلی ڈبل سنچری

لاہور : قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سینئر بلے باز اظہر علی نے رواں کاؤنٹی چیمپئن شپ میں ڈبل سنچری سکور کردی۔ اظہر علی اپنی شاندار پرفارمنس کی بدولت رواں کاؤنٹی چیمپئن شپ میں ڈبل سنچری بنانے والے دوسرے پاکستانی بن گئے۔ اس سے قبل شان مسعود ڈربی شائر کی نمائندگی کرتے ڈبل سنچری بنا چکے ہیں۔
اظہر علی نے وورسسٹرشائر کی نمائندگی کرتے ہوئے لیسسٹرشائر کیخلاف 328 گیندوں پر 18 چوکوں، 1 چھکے کی مدد سے ناٹ آئوٹ 202 رنز بنا لیے، پاکستانی بیٹرکی یہ کاؤنٹی کیرئیر میں پہلی اور فرسٹ کلاس کرکٹ میں مجموعی طور پر چوتھی ڈبل سنچری ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں