نینا گپتا کی شبانہ اعظمی سے ’حسد‘ کیوں اداکارہ کا انکشاف

ممبئی: نینا گپتا نےایک حالیہ انٹریو میں اپنے کیریئر کی شروعات میں اچھا کام نہ ملنے پر بات کرتے ہوئےانکشاف کیا کہ انہیں کئی پروجیکٹس سے باہر کردیا جاتا تھا۔ نینا گپتا نے ماضی میں اپنے عدم تحفظ کےبارے میں بات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ پہلے وہ شبانہ اعظمی سے بہت جلتی تھیں کیونکہ انہیں سیریلز اور فلموں میں تمام اچھے کردار ملتے تھے۔

میڈیا کو دیےگئے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں بھارت کی لیجنڈری اداکارہ نینا گپتا نے اپنے شوبز کیریئر کے کئی پہلوؤں سے پردہ اُٹھاتے ہوئے حیرت انگیز انکشافات بھی کئے ۔
واضح رہے کہ نیتا گپتا جلد اپنی مشہور سیریز پنچایت کے دوسرے سیزن میں اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آئیں گی جس کو امیزون پرائم پر نشر کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں