ڈالر کے بڑھتے ریٹ پر صحافی کا سوال، فخر زمان کا دلچسپ جواب

لاہور :قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹر فخر زمان نے خواہش ظاہر کی ہے کہ میرا 210 رنز کا ریکارڈ ڈالر سے نہ ٹوٹے تو اچھا ہے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں صحافی نے فخر زمان سے ڈالر کے بڑھتے ریٹ پر سوال کیا۔
صحافی نے استفسار کیا کہ کیا ڈالر آپ کی پاکستانی کی سب سے بڑی ایک روزہ میچ کی اننگز 210 رنز کا ریکارڈ توڑ دے گا اس پر فخر زمان نے جواب دیا کہ وہ تو چاہیں گے کہ 210 کا یہ ریکارڈ نہ ہی ٹوٹے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں