گلوکارہ حدیقہ کیانی کی تصویر ’نیویارک ٹائمز اسکوائر‘ پر آویزاں

نیویارک: گلوکارہ حدیقہ کیانی کی تصویر نیویارک ٹائمز اسکوائر پر آویزاں کر دی گئی۔

دنیا کی سب سے مشہور آڈیو اسٹریمنگ سروس اسپاٹی فائی کی جانب سے پاکستان کی مشہور گلوکارہ حدیقہ کیانی کی تصویرنیویارک ٹائمز اسکوائر پر آویزاں کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ٹائمز اسکوائر بل بورڈ پر گلوکارہ کی تصویر کو اسپاٹی فائی کی’ایکوئل پاکستان‘ کے لیے ایمبیسیڈر کے طور پرا ٓویزاں کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہدنیا کی سب سے مشہور اسٹریمنگ سروس کی اس مہم کا مقصد خواتین کرئیٹرز کو دنیا کے ساتھ اپنا کام شیئر کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم دے کر ان کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں