اقوام متحدہ کا اسلام آباد کو فیملی اسٹیشن قرار دینا بہت بڑی کامیابی ہے، وزیرخارجہ

اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کا اسلام آباد کو فیملی اسٹیشن قرار دینا بہت بڑی کامیابی ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ 2008 میں میریٹ دھماکہ کے بعداقوام متحدہ نے اسلام آباد کو “نان فیملی اسٹیشن” قراردیا تھا لیکن اب اقوام متحدہ نے اسلام آباد کو دوبارہ فیملی اسٹیشن ڈیکلیئر کر دیا ہے جو بہت بڑی کامیابی اوربین الاقوامی اداروں کے پاکستان پراعتماد کا اظہار ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ یہ بہت اچھی خبر ہے جس پر فارن آفس کے ساتھ قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، اقوام متحدہ کے اس اقدام کا خیر مقدم کرتا ہوں اس سے سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں