رسم حنا کےدعوت نامے میں شراب کے ذکر پر مقدمہ درج

ڈیرہ غازی خان: رسم حنا کے دعوت نامے میں شراب کے ذکر پر مقدمہ درج کر لی گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈی جی خان کے رہائشی شیخ حسنین نے بھائی کی رسم حنا پر دوست احباب کو دعوت نامہ دیا تھا۔

دعوت نامے پر شراب کی بوتلوں کی تصاویر چھپوائی گئی تھیں۔ جبکہ دعوت نامے پر ”ٹن پروگرام“ بھی تحریر تھا۔ پولیس کے علم میں یہ بات آنے کی دیر تھی کہ مذکورہ شخص کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ تاہم اب تک اس سلسلے میں کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں