iqra aziz hania amir

کیا ہانیہ عامر نے اقراء عزیز کو واقعی نظر انداز کیا ؟

پاکستان کی دو نامور اداکاراؤں ہانیہ عامر اور اقراء عزیز سے متعلق زیرِ گردش متنازع ویڈیو کی حقیقت سامنے آ گئی ہے۔

گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر فنکاروں کی ایک تقریب سے لی گئی ویڈیو خوب وائرل ہوئی تھی۔

اس ویڈیو میں اداکارہ اقراء عزیز ہانیہ عامر کو گلے لگانے کے لیے ہاتھ بڑھا رہی تھیں جبکہ ہانیہ عامر اقراء عزیز کے گلے لگانے کے بجائے دوسروں سے ملنے میں مصروف تھیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی ویڈیو میں اقراء عزیز کو نظر انداز کرنے پر مداحوں کی جانب سے ہانیہ عامر کو خوب تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا تھا۔

دوسری جانب اب اسی تقریب سے ہی ایک اور ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ہانیہ اور اقراء عزیز کو نہایت خلوص و محبت سے گلے ملتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔


ویڈیو کے کیپشن میں سوشل میڈیا فین پیجز کا لکھنا ہے کہ یہ تصویر کا دوسرا رُخ یعنی مکمل ویڈیو ہے جس میں ہانیہ عامر خود اقراء عزیز سے آگے بڑھ کر گلے مل رہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں