عامر لیاقت حسین چوتھی شادی کیلئے بھی تیار؟

کراچی : قومی اسمبلی کے رکن اور ٹی وی شو کے میزبان عامر لیاقت ایک بار پھر سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ میں ہیں،لیکن اس بار وجہ تیسری شادی کے معاملات نہیں بلکہ تازہ ترین ٹک ٹاک ویڈیو ہے جس نے لوگوں کو حیران کردیا اور سوشل میڈیا صارفین نے یہ اندازے لگانا شروع کردیئے گئے ہیں کہ وہ چوتھی شادی کرنیوالے ہیں۔

یاد رہے کہ سوشل میڈیا پر ان کی چوتھی شادی کی خبریں بھی گردش کر رہی ہیں جب کہ ان کی نجی ویڈیو اور طلاق پر آن لائن بحث اور تنقید بھی جاری ہے ، انہیں شادی کی نئی پیشکشیں موصول ہو رہی ہیں۔ ایک لڑکی دعویٰ کر رہی ہے کہ اسے عامر سے بے پناہ محبت ہے جس نے تین عورتوں سے شادی کی اور اب وہ سب اسے چھوڑ چکی ہیں لیکن اب ایک حالیہ ٹک ٹاک کلپ میں عامر لیاقت کو ایک حسینہ کیساتھ ہندوستانی فلم “جب وی میٹ “کے ایک ڈائیلاگ کو بولتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں