خاتون کا لچکدار کانوں سے چھتری اور سیلفی اسٹک تھامنا

ٹوکیو: جاپان کی 37 سالہ خاتون آیومی ٹاکاڈا دنیا میں سب سے زیادہ لچکدار کانوں کی مالک ہیں اور اب وہ کان لپیٹ کر اس میں چھتری اُڑس سکتی ہیں اور سیلفی اسٹک بھی سنبھال سکتی ہیں۔

اسکول کی ثانوی جماعت میں انہوں نے محسوس کیا کہ ان کے کانوں کی لو بہت لچکدار ہیں اور انہیں غیرمعمولی طور پر کھینچا جاسکتا ہے۔ اس کا سب سے پہلا استعمال انہوں نے اس وقت کیا جب وہ دونوں ہاتھوں میں سامان اٹھائے گھر آرہی تھیں کہ بارش ہوگئی۔ اب انہوں نے کان کا کنارہ موڑ کر اس میں چھتری کی سلاخ ٹکا دی اور گھر پہنچیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں