شاہد فرید ڈپٹی کمشنر خانیوال تعینات، عہدے کا چارج سنبھال لیا

لاہور (سٹاف رپورٹر) منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب جرنلسٹس ہاؤسنگ فاؤنڈیشن شاہد فرید کو ڈپٹی کمشنر خانیوال تعینات کردیا گیا ہے جہاں انہوں نے اپنی ذمہ داریوں کا چارج سنبھال لیا ہے وہ اس سے قبل ایل ڈی اے میں ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں ڈپٹی سیکریٹری اور لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں ایڈیشنل سیکریٹری کے طور پر بھی خدمات سرانجام دے چکے ہیں شاید فرید کا شمار انتہائی باصلاحیت ذہین اور تجربہ کار افسران میں ہوتا ہے جنہوں نے اعلی انتظامی صلاحیتوں کے بل بوتے پر میںنجنگ ڈائریکٹر پنجاب جرنلسٹس ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کے لیے شاندار خدمات سرانجام دیں سماجی حلقوں میں نے شاہد فرید کی ڈپٹی کمشنر خانیوال تعیناتی کا خیر مقدم کرتے ہوئے انہیں اپنے ہرممکن تعاون کا یقین دلایا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ وہ حکومت پنجاب کی ترجیحات کے مطابق عوام الناس کی بہتری اور فلاح و بہبود کے منصوبوں اورتعمیر و ترقی کے پروگراموں پر موثر عمل درآمد یقینی بنائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں