سونے کی قیمت ، ایک ہی دن میں 2350روپے کا اضافہ

کراچی:ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج 2350 روپے کا بڑا اضافہ ہوگیا، قیمت پہلی مرتبہ ایک لاکھ 40 ہزار سے تجاوز کرگئی۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس بڑے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 41 ہزار 650 روپے پر پہنچ گئی۔اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 2 ہزار 15 روپے اضافے سے ایک لاکھ 21 ہزار 442 روپے ہوگیا۔ عالمی مارکیٹ میں سونا 15 ڈالر اضافے سے 1862 ڈالر فی اونس ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں