ماحول سے کاربن ڈائی آکسائیڈ نکالنے کا نیا منصوبہ

واشنگٹن: امریکا کے محکمہ توانائی نے ماحول سے کاربن ڈائی آکسائیڈ کوختم اور ذخیرہ کرنے کے لیے 3.5 ارب ڈالرز کا ایک نیا منصوبہ بنایا ہے۔

اس پروگرام میں ملک بھر میں چار ’حب‘ یا مراکز بنائے جائیں گے جو ڈائریکٹ ایئر کیپچر کی ٹیکنالجی پر مبنی ہوں گے، یہ ٹیکنالوجی ہوا سے کاربن ڈائی آکسائیڈ کشید کرے گی جو گلوبل وارمنگ کی سب سے بڑی وجہ بھی قرار دی جاتی ہے۔

نصب کیے جانے والے ہر نظام کے متعلق یہ خیال ہے کہ وہ کم از کم 10 لاکھ میٹرک ٹن کاربن ڈائی آکسائیڈ ہوا سے نکالے گا اور ذخیرہ کرے گا۔ فی الوقت دنیا کی تمام ڈائریکٹ ایئر کیپچر فیسیلیٹیز میں تقریباً 10 ہزار میٹرک ٹن کاربن ڈائی آکسائیڈ نکالنے کی صلاحیت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں