پاکستان: ہاکی فیڈریشن میں نئے ٹیلنٹ کی تلاش ، ٹرائلز ملتوی

اسلام آباد :پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے نئے ٹیلنٹ کی تلاش کے سلسلے میں ملک بھر میں ہونے والے ٹرائلز ملتوی کر دیئے۔
پی ایچ ایف کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق باصلاحیت کھلاڑیوں کی تلاش کے سلسلے میں پنجاب، کے پی کے، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور آزاد جموں کشمیر کے کھلاڑیوں کے ٹرائلز رواں ہفتے نیشنل ہاکی سٹیڈیم، لاہور میں ہونا تھے جنہیں عارضی طور پر ملتوی کر دیا گیا ہے، فیڈریشن کے مطابق ٹرائلز کے لئے نئی تاریخ کا اعلان جلد کر دیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں