کرسی کے لیے 2 خواتین ٹیچرز کی لڑائی، ویڈیو سامنے آگئی

نئی دہلی: پاکستانی سیاست میں بھی ان دنوں کرسی کی چھینا جھپٹی چل رہی ہے تاہم بھارت سے کرسی کے معاملے پر دو خواتین ٹیچرز کی لڑائی کی ایسی ویڈیو منظرعام پر آئی ہے کہ دیکھنے والے ٹیچرز کی ذہنی کسمپرسی پر کف افسوس ملتے رہ گئے۔ بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز کے مطابق ٹیچرز کی لڑائی کا یہ واقعہ ریاست مدھیاپردیش کے شہر چتراکوٹ کے ایک پرائمری سکول میں پیش آیا۔

منظرعام پر آنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں خواتین نے ایک کرسی کو اپنی اپنی طرف سے دبوچ رکھا ہوتا ہے اور باہم تکرار جاری ہوتی ہے۔ ہندوستان ٹائمز کی طرف سے یہ ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر پوسٹ کی گئی ہے جو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ کمنٹس میں ایک شخص نے مسکراہٹ کے ایموجی کے ساتھ لکھا ہے ”انڈیا میں خوش آمدید۔“ ایک اور شخص نے طنزاً لکھا ہے کہ ”کیا یہ میوزیکل چیئر کھیل رہی تھیں؟“ایک صارف نے لکھا ”یہ بی جے پی کا دور حکومت ہے، اس میں کچھ بھی ہو سکتا ہے۔“

اپنا تبصرہ بھیجیں