منکی پاکس کی بیماری متحدہ عرب امارات بھی پہنچ گئی

ابوظہبی: منکی پاکس کی بیماری متحدہ عرب امارات بھی پہنچ گئی، اماراتی حکام نے ملک میں منکی پاکس کا پہلا کسی رپورٹ ہونے کی تصدیق کر دی۔
خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی وزارتِ صحت نے منگل کے روز ملک میں منکی پاکس کے پہلے کیس کی تشخیص کی تصدیق کی ہے۔ اماراتی وزارتِ صحت کے مطابق 29 سالہ مریضہ مغربی افریقا کے ایک ملک سے تعلق رکھتی ہیں اور وہ سیاح ہیں۔ متحدہ عرب امارات میں ان کی مطلوبہ طبّی دیکھ بھال کی جارہی ہے۔

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں