حقیقی لانگ مارچ : وینا ملک کادلچسپ تبصرہ

پاکستان کی معروف اداکارہ، و ماڈل وینا ملک نے پی ٹی آئی لانگ مارچ کے شرکاء سے ہتھیار برآمد ہونے کی خبر پر دلچسپ تبصرہ کیا ہے جوکہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔

عمران خان کی حمایت میں ہمیشہ پیش قدم رہنے والی وینا ملک نے پی ٹی آئی کے لانگ سے مارچ سے متعلق آنے والی خبروں پر دلچسپ انداز میں ردّعمل دیتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہےکہ ’’آزادی مارچ کے شرکاء سے بھاری تعداد میں ہتھیار برآمد ہوئے۔‘‘
وینا ملک نے لکھا کہ ’’ایک خاتون کے پرس سے دو ایف سولہ طیاروں اور ایک بچے کے فیڈر سے ایٹم بم پکڑے جانے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں‘‘۔‘

اپنا تبصرہ بھیجیں