اضافی پیسے کمانے کے لیے مفید مشورے

نیویارک :کیا آپ کچھ اضافی آمدنی کمانا چاہتے ہیں؟ ماہرین نے اس حوالے سےکچھ مفید مشورے دیئے ہیں میل آن لائن کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ کئی ایسے طریقے ہیں جن پر عمل کرکے بغیر کسی اضافی کوشش کے آپ اضافی آمدنی حاصل کر سکتے ہیں۔

ان میں ایک طریقہ یہ ہے کہ ایئر بی این بی (Airbnb)جیسے پلیٹ فارمز کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنے گھر کا کوئی اضافی کمرہ یا گیراج وغیرہ کرائے پر دے دیں۔ اس طرح آپ ماہانہ 50سے 250پاﺅنڈ تک کما سکتے ہیں۔ اگر آپ فل ٹائم کسی شخص کو اپنے اضافی بیڈروم میں کرائے پر رکھ لیں تو آپ سالانہ ساڑھے 7ہزار پاﺅنڈ تک کما سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں