وزیراعظم کی ڈی چوک آمد، پولیس اہلکاروں کو بہترین انتظامات پر شاباش دی

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے آج ریڈ زون کا دورہ کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف پارلیمنٹ ہاؤس کے اجلاس میں شرکت سے قبل ڈی چوک پر کچھ دیر کے لیے رکے جہاں انہوں نے پولیس اہلکاروں سے گفتگو کی۔وزیراعظم نے پولیس اور انتظامیہ کو بہترین انتظامات پر شاباش دی۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ آپ نے پسند اور ناپسند سے بالاتر ہو کر فرائض سرانجام دئیے، آپ نے دفاع پاکستان کے لیے بہت اچھی کوششیں کی ہیں،آئندہ بھی ایسی ہی کوششیں جاری رکھیے گا۔
آئین و قانون کی پاسداری پر آپ کا شکر گزار ہوں،وزیراعظم نے کہا کہ فرائض کی بہتر انجام دہی پر اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔اہلکاروں نے عوام کی جان ومال کے تحفظ کا فریضہ بخوبی سرانجام دیا، ۔
ہم ضرور مل کر قائد کا پاکستان بنائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں