خاتون کے قتل کے الزام میں بھیڑ کو سزا

خرطوم: افریقی ملک سوڈان میں بھیڑ کو خاتون کےقتل کے الزام میں 3 سال قید کی سزا سنا دی گئی جبکہ مقامی عدالت نے یہ بھی حکم دیا کہ بھیڑ “ریم” کا مالک “میانگ دھائے” متاثرہ فیملی کو پانچ گائے بھی دے گا۔

سوڈان کے آئی ریڈیو کے حوالے سے این ڈی ٹی وی نے بتایا کہ تین ہفتے قبل سوڈان کی ریاست لیکس سٹیٹ کے علاقے رمبک میں بھیڑ نے 45 سالہ خاتون ادھیو چیپنگ کو سینے میں متعدد بار ٹکریں ماریں جس سے اس کی پسلیاں ٹوٹ گئیں، اور وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں