وزیراعظم شہباز شریف آج قوم سے خطاب کریں گے

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف آج قوم سے خطاب کریں گے ، قوم کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق اعتماد میں لیں گے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی طرف سے آج کیے جانے والے خطاب میں قوم کو ملک کے معاشی اور سیاسی حالات پر اعتماد میں لیا جائے گا ، اس کے علاوہ وزیراعظم اپنے خطاب میں قوم سے دیگر معاملات پر بھی بات کریں گے۔

گزشتہ روزقومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ بات چیت کیلئے تیار ہوں‘ ایوان فیصلہ کرے گا کب الیکشن کرانا ہے ، اگر بات الیکشن کی تھی تو پھر یہ ایوان میں آتے‘ حکومت کی معیاد ایک سال 2 ماہ ہے عمران نیازی کسی بھول میں نہ رہنا‘ اگر تمہارا خیال ہے بلیک میل یا ڈکٹیت کرلو گے تو اپنے گھر میں کرو ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں