چاند کس طرح زمین کا پانی کھینچ کر اپنے اندر جمع کر رہا ہے؟ تحقیق

نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ چاند اربوں سالوں سے زمین کے ماحول سے پانی کھینچ رہا ہے اور اسے برف کی شکل میں گہرے گڑھوں کے اندر جمع کر رہا ہے۔

یونیورسٹی آف الاسکا فیئربینکس کی جانب سے کی جانے والی تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ پانی بنانے والے آیونز جب زمین کے مقناطیسی کرہ کے ایک حصے سے گزرتے ہیں تو چاند کی اپنی کشش ثقل انہیں چاند کی جانب کھینچ لیتی ہے۔

سانس دانوں کا ماننا ہے کہ اس میں دیگر مشتبہ عوامل بھی شامل ہوسکتے ہیں جن میں 3.5 بلین سال قبل ایسٹیرائیڈز کی بمباری، اور آکسیجن اور ہائیڈروجن آئن فراہم کرنے والی تشمسی ہوا شامل ہیں۔

ٹیم کا اندازہ ہے کہ چاند پر 840 کیوبک میل سطح پر پرما فراسٹ یا زیر زمین مائع پانی موجود ہے جو زمین کے ماحول سے نکل کر وہاں پہنچا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں