دارچینی والے دودھ کے ذریعے بیماریوں سے بچاؤ

دار چینی میں پایا جانے والا اینٹی آکسیڈنٹس ہمارے جسم کے اندر مضرصحت اجزا کے خلاف جدوجہد کرتے ہیں اور ایسے مالیکیولز کی پیداوار روکتے ہیں جو جسم کے لیے نقصان دہ ثابت ہوتے ہیں۔

دار چینی میں موجود کمپاونڈ بہت سی اینٹی بیکٹیریل خصوصیات سے بھر پور ہوتے ہیں جو صحت اور خوبصورتی دونوں کے لیے ہی فائدہ مند ہیں، ویسے تو دارچینی ایک اچھی دوا ہے لیکن اسے دودھ کے ساتھ ملا کر پینا اور بھی فائدہ مند ہے۔

دار چینی بلڈ شوگر کو کنٹرول کرنے میں مدد کرتے ہیں، خاص طورپر ٹائپ ٹو ذیا بیطس کے مریضوں کے لیے مفید ثابت ہوتا ہے۔ہڈیوں کی مضبوطی کے لیے لوگ سالوں سے دار چینی دودھ کا استعمال کرتے آرہے ہیں اس دودھ کے باقاعدہ استعمال سے گٹھیا کا مسئلہ دور ہو جاتا ہے۔

ا نظام انہضام کے لیے دار چینی والا دودھ پینا آپ کے لیے انتہائی مفید ہے یہ قبض ختم کر کے گیس کا مسئلہ بھی حل کرنے کا کام کرتا ہے۔

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں